سپریم کورٹ میں آج زیر سماعت آنیوالے تمام مقدمات ڈی لسٹ کردیئے گئے

قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اطہر من اللہ کے بنچ کی عدم دستیابی کے باعث فائنل اور سپلیمنٹری کاز لسٹ ڈی لسٹ کی گئی

December 29, 2023 · قومی

اسلام آباد:  سپریم کورٹ میں آج جمعہ کو زیرسماعت آنے والے تمام مقدمات بھی ڈی لسٹ کر دیئے گئے۔ذرائع کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اطہر من اللہ کے بنچ کی عدم دستیابی کے باعث فائنل اور سپلیمنٹری کاز لسٹ ڈی لسٹ کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود ناسازی طبیعت کے باعث سماعت نہیں کر رہے، جمعرات کو بھی سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت نہیں ہوئی تھی۔