جیل انتظامیہ اندر جانے نہیں دے رہی،علیمہ خان

جیل انتظامیہ نے ہمیں روک دیا ہے،شاہ محمود قریشی کی فیملی کو ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔میڈیا سے گفتگو

December 29, 2023 · اہم خبریں, قومی
ڈھائی گھنٹے جیل کے اندر بٹھا کر رکھا گیا، فائل فوٹو

ڈھائی گھنٹے جیل کے اندر بٹھا کر رکھا گیا، فائل فوٹو

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے الزام عائد کیا ہے کہ جیل انتظامیہ نے ہمیں روک دیا ہے، اندر جانے کی اجازت نہیں دے رہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکہ شاہ محمود قریشی کی فیملی کو ملاقات کی اجازت دی گئی ہے،بانی پی ٹی آئی کے وکلا بھی جیل کے باہر ہیں انہیں بھی نہیں جانے دیا جارہا۔