پاکستان سے مزید 1199غیرقانونی افغان باشندے واپس چلے گئے
389 مرد،323 خواتین اور 487 بچے شامل، مجموعی 4.56لاکھ سے زائد جاچکے
پشاور سمیت خیبر پختون کے دیگر اضلاع میں بھی کاروبار سمیٹنا شروع کر دیا، فائل فوٹو
اسلام آباد: پاکستان سے مزید 1199غیر قانونی افغان باشندے وطن واپس چلے گئے ۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے ،مزید ایک ہزار 199 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 389 مرد، 323 خواتین اور 487بچے شامل ہیں۔افغانستان روانگی کے لیے 73گاڑیوں میں 92خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی،مجموعی طور پر 4لاکھ 56ہزار 844افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں ۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق28 دسمبر تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 55 ہزار 645 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔