فائل فوٹو
فائل فوٹو

سونا فی تولہ 1600 روپے مہنگا ہوگیا

کراچی: ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار 600 روپے اضافے سے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 21 ہزار 300  روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 372 روپے اضافے سے ایک لاکھ 89 ہزار 729 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 74 ڈالر فی اونس ہے۔ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 94 ڈالر فی اونس ہے۔