کراچی سمیت سندھ بھرمیں کلین سوئپ کریں گے،ناصرحسین شاہ

قومی اسمبلی کی 22 میں 15 نشستیں جیتنے کیلئے پراعتماد ہیں،پی پی رہنما

January 8, 2024 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما ناصرشاہ کا کہنا ہے کہ ہم پہلی بارکراچی سمیت سندھ میں کلین سوئپ کرنے جارہے ہیں، کراچی میں قومی اسمبلی کی 22 میں 15 نشستیں جیتنے کیلئے پراعتماد ہیں،ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے بیان پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کراچی کی خدمت کی یہی وجہ ہے کہ شہرکا میئر،سندھ میں ڈسٹرکٹ کونسلزاورٹاونزمیں چیئرمین جیالے ہیں۔

پیپلزپارٹی کی مثبت سیاست سے ایم کیو ایم کو نقصان پہنچا،آج تمام عہدے پیپلزپارٹی کے پاس ہیں اورکراچی میں ہمیں ایم کیو ایم کہیں نظرنہیں آرہی،آج کراچی میں بوری بند لاشیں نہیں ملتیں،ہم نے بھتہ کلچرختم کیا،پولنگ اسٹیشنزکو یرغمال بنانے سلسلہ بند کیا،سندھ میں ترقی اورانفراسٹرکچربہترہوا،شہرسے دھونس،دھاندلی، بوری بند لاشوں کی سیاست کو ختم کیا۔