آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

اسلام آباد:  انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے دوسری قسط کی منظوری دے دی۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نےواشنگٹن میں ہوئے اجلاس میں پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی قسط فوری جاری کی جائے گی۔پاکستان کیلئے قرض قسط کی منظوری سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے تحت دی گئی، پہلے اقتصادی جائزے کی تکمیل پر اسٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر کو طے پایا تھا۔

پاکستان کو قرض پروگرام میں سے 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں، آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر ملنے سے جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہو جائے گی۔پاکستان آئی ایم ایف کی جانب سے پیش کردہ تمام پیشگی نکات پر عمل درآمد کرچکا ہے۔