پی ٹی آئی کا پشاور کے قومی و صوبائی نشستوں کے امیدواروں کا اعلان

پی کے 72 کےلئے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان امیدوار, پی کے 73 کےلئے انصاف لائرز فورم کے علی زمان ایڈوکیٹ کو ٹکٹ جاری

January 12, 2024 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پی کے 74 کےلئے ارباب جہانداد اور پی کے 75 کیلئے ملک شہاب امیدوار ہونگے۔ پی کے 76 کیلئے سمیع اللہ اور پی کے 77 کےلئے شیرعلی آفریدی کو منتخب کیا گیا ہے۔پی کے 78 کےلئے پی ٹی آئی نے سابق ضلع ناظم ارباب عاصم کو ٹکٹ جاری کیا ہے جبکہ پی کے 79 سے سابق وزیرخزانہ تیمورسلیم جھگڑا پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے۔

پی کے80 سے حامدالحق اور پی کے81 سے نورین عارف پی ٹی آئی کی طرف سے انتخابات لڑیں گے۔ پی کے 82 سے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش، پی کے 83 سے مینا خان آفریدی جبکہ پی کے 84 سے فضل الٰہی پی ٹی آئی امیدوار ہوں گے۔