عام انتخابات تین ماہ تک ملتوی کرنے کی قرار داد سینیٹ میں جمع

قرار داد آزاد پارلیمانی گروپ کے سینیٹر ہدایت اللہ نے ایوان بالا میں جمع کروائی ۔

January 12, 2024 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد : عام انتخابات تین ماہ کیلیے ملتوی کرنے کی قرار داد سینیٹ میں جمع کروا دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق قرارداد میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ملک میں اس وقت سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے جس کے پیش نظر عام انتخابات کو تین ماہ کیلیے ملتوی کیا جائے ۔ یہ قرار داد آزاد پارلیمانی گروپ کے سینیٹر ہدایت اللہ نے ایوان بالا میں جمع کروائی ۔