ندیم بلوچ :
غزہ میں خونریزی کے 100 روز مکمل ہوچکے ہیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیلی جارحیت میں بھی غیر معمولی تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔تاہم اس کے باوجود بھی اہل غزہ ہمت ہارنے اور حماس ہتھیار ڈالنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔بتایا جارہا ہے اس سو روزہ درندہ اسرائیل نے جنگی قوانین کو نظر انداز کرتے کیمائی ہتھیاروں نے معصوم بچوں اور خواتین کو اپنا ہدف بنائے رکھا۔تاکہ سرنگوں میں موجود مجاہدین کو اکسایا جاسکے۔
اسرائیل نے اب تک سو روزہ جنگ کے دوران تین ایٹم بموں کے برابر بارودی مواد غزہ پر برسایا جا چکا ہے۔جس کا کل وزن 70 ہزار ٹن سے زائد بتایا جاریا ہے جو ہیروشما اور ناگاساکی پر گرائے جانے والے ایٹمی بم سے تین گنا زیادہ ہے۔اس جنگ میں اسرائیل کی جانب سے وائٹ فاسفورس کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔اس کیمائی حملے سے ہزاروں فلسطینیوں کی ہڈیاں تک گل گیئں۔اس بربریت کے دوران غزہ میں موجود 12 ہزار خاندانوں کو موجود سرے سے ہی میٹ گیا ہے۔یوں غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 25 ہزار تک پہنچ گئی۔ جبکہ 61 ہزار افراد شدید زخمی ہوچکے ہیں۔شہید اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔اسی طرح غزہ میں 75 فیصد مکمل اور جزوی طور پر تباہ کئے جاچکے ہیں۔
غزہ کی پٹی میں رہنے والے 2.3 ملین میں سے 20 لاکھ فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں۔یہ بے گھر افراد سنگین صورتحال دوچار ہیں۔اور ان پر موت کے سائے مسلسل منڈلا رہے ہیں۔1.4 ملین افراد UNRWA کی پناہ گاہوں میں پناہ لے رکھی ہے اور غیر انسانی حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہورہے ہیں۔اتوار کے روز بھی اسرائیل نے خون کی ہولی جاری رکھتے ہوئے مزید 125 افراد کو شہید کردیا۔ رفح شہر کے وسط میں ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا۔ جس سے متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے۔
غزہ کے وسطی علاقے دیر البلاح میں ایک مکان پر بمباری کی گئی جس میں ایک ہی خاندان کے اٹھ افراد شہید ہوگئے۔قابض فوج نے المغازی کیمپ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے قریب بھی بمباری کی۔جس سے سے درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔ صہیونی طیاروں نے دیر البلاح اورالزوائدہ کو بھی بم برسائے جس سے 20 کے قریب معصوم افراد شہید ہوئے۔ الشوباکی، الزوخ، الحسوینہ اور القاسم خاندانوں کے ایک تین منزلہ مکان پر کم از کم دو میزائلوں سے بمباری کے بعد 50 شہید ہوئے ہیں۔ وسطی غزہ شہر کے الدراج محلے پر گولہ باری سے 5 شہری شہید اور 10 زخمی ہوگئے۔
شہر کے الصابرہ اور الزیتون محلوں پر توپ خانے سے گولہ باری کی۔وسطی غزہ کے علاقے الصوارحہ میں کیمپ کے مغرب میں ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا جس میں دس افراد شہید ہوئے۔دوسری جانب مجاہدین نے غزہ کے مرکز میں گھسنے والی افواج کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا، اسرائیلی فوج نے ایک سپاہی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم مجاہدین نے اتوار کے روز کارروائی میں 18 فوجیوں اور پانچ ٹینکس آڑانے کا دعویٰ کیا ہے۔