بحریہ ٹاؤن کے چڑیا گھر میں شیرنی کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش

سفید افریقی شیر کے تمام 6 بچے نر اور صحت مند ہیں۔چڑیا گھر انتظامیہ

January 15, 2024 · قومی
بیک وقت سب سے زیادہ بچوں کی پیدائش کا یہ ایک ریکارڈ ہے، فائل فوٹو

بیک وقت سب سے زیادہ بچوں کی پیدائش کا یہ ایک ریکارڈ ہے، فائل فوٹو

کراچی کے بحریہ ٹاؤن میں واقع ڈین زو میں افریقی شیر کے جوڑے کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سفید افریقی شیر کے تمام 6 بچے نر اور صحت مند ہیں۔

انتظامیہ نے بتایا کہ جنوبی ایشیا میں سفید شیر کے بیک وقت سب سے زیادہ بچوں کی پیدائش کا یہ ریکارڈ ہے۔بچوں کی دیکھ بھال کےلیے زو کیپر اور پیرا میڈیک اسٹاف مقرر کردیے ہیں۔