حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے اب تک کوئی مذاکرت نہیں ہوئے، فائل فوٹو
حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے اب تک کوئی مذاکرت نہیں ہوئے، فائل فوٹو

نگران حکومت کاعوام کیلئے بڑا ریلیف، پٹرول 8 روپے فی لٹر سستا

اسلام آباد:  نگران حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کا اعلان کردیا۔نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔پٹرول کی نئی قیمت کااطلاق رات 12بجے سے ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اوگرا کی سفارش پر آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کردیا۔

حالیہ کمی کے بعد پٹرول کی فی لٹر قیمت 259.34 روپے ہوگئی۔ حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی یا ردوبدل نہیں کیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت276.21 روپے فی لٹر برقرار رکھی گئی ہے۔