روپیہ مسلسل آگے، ڈالر کی قیمت میں آج پھرکمی

کراچی (اُمت نیوز)روپے کی قدر میں بتدریج بہتری کا سلسلہ جاری ہے،انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں آج بھی کمی دیکھنے میں آئی۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 48 پیسے کمی آئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 279.75 روپے پر آگیا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 50 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 23پیسے کم ہوئی۔ جبکہ یورو کی قیمت میں 38 پیسے کی کمی سے پاؤنڈ بھی 41 پیسے تک سستا ہوا۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں 50پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 280.50روپے سے کم ہوکر 280.00 روپے اور قیمت فروخت 281.00روپے سے کم ہو کر 280.50روپے ہو گئی ۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 23 پیسے کی کمی سے 279.02 روپے سے کم ہو کر 278.79 روپے اور قیمت فروخت 12 پیسے کی کمی سے 281.37روپے سے کم ہو کر 281.25 روپے ہوئی۔