شاہ محمود اپنا گروپ بنانا چاہتے تھے،عمران اسماعیل کا الزام

جیل میں ملاقات ان کی خواہش پر ہوئی،شاہ محمود سے کبھی پی ٹی آئی چھوڑنے کی بات نہیں کی،سابق گورنر سندھ

January 16, 2024 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی : تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے بیان پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ردعمل دے دیا۔عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ میری شاہ محمود قریشی سے جیل میں ملاقات ان کی خواہش پر ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ریکارڈ کی درستگی کرنا چاہتا ہوں، میں نے شاہ محمود قریشی سے کبھی پی ٹی آئی چھوڑنے کی بات نہیں کی۔عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ شاہ محمود اپنا گروپ بنانا چاہتے تھے جس پر ساتھ دینے سے معذرت کی۔