سندھ بھرمیں سی این جی اسٹیشنز 48 گھنٹوں کے لیے بند
سندھ میں سی این جی اسٹیشنز 20 جنوری کی صبح 8 بجے سے بند رہیں گے۔بندش کی وجہ ایس ایس جی سی کے سسٹم میں گیس کی سپلائی کی کمی کی وجہ سے ہے۔
January 18, 2024 · قومی
سندھ(اُمت نیوز)سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ) نے سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز 48 گھنٹوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا۔
ایس ایس جی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں سی این جی اسٹیشنز 20 جنوری کی صبح 8 بجے سے بند رہیں گے۔
ہفتہ 20 جنوری کی صبح بند ہونے والےاسٹیشنز پیر 22 جنوری کی صبح 8 بجے کھولے جائیں گے۔
بندش کی وجہ ایس ایس جی سی کے سسٹم میں گیس کی سپلائی کی کمی کی وجہ سے ہے۔