چیچہ وطنی، ماں نے 3 بچوں کو قتل کرنے کے بعد زہر پی لیا

ماں نے تین بچوں کو گلے کاٹ کر قتل کیا،خاتون کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

January 18, 2024 · قومی
قتل کیے جانے والے بچوں میں 7 سالہ عیشا، 5 سالہ سعدیہ اور ڈھائی سالہ فرقان شامل ہیں، فائل فوٹو

قتل کیے جانے والے بچوں میں 7 سالہ عیشا، 5 سالہ سعدیہ اور ڈھائی سالہ فرقان شامل ہیں، فائل فوٹو

چیچہ وطنی کے نواحی گائوں میں ماں نے مبینہ طور پر 3 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود بھی زہر پی لیا۔

تھانہ کسووال کی حدود 5 چودہ ایل میں ماں نے تین بچوں کو گلے کاٹ کر قتل کیا اور اس کے بعد زہر پی کرخودکشی کی کوشش کی۔خاتون کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

قتل کیے جانے والے بچوں میں 7 سالہ عیشا، 5 سالہ سعدیہ اور ڈھائی سالہ فرقان شامل ہیں۔اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ کسوال جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس تمام شواہد اکٹھے کر رہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کی ماں کا ذہنی توازن کچھ دنوں سے خراب تھا۔تاحال قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔