کراچی: شہر قائد میں قومی و صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پرفیض احمد فیض اورامجد اسلام امجد بھی امیدوار ہیں،پی ایس 85 ملیرسے 72سالہ فیض احمد فیض کو جماعت اسلامی نے ٹکٹ دیا،فیض احمد فیض نے بتایا کہ والدین نے انکا نام فیض احمد رکھا تھا،اسکول ٹیچرجنہیں فیض احمد فیض کی شاعری سے بڑا شغف تھا۔
انہوں نے میرے نام کیساتھ فیض کا اضافہ کردیا یوں فیض احمد فیض نام پڑگیا،مرکزی مسلم لیگ نے این اے 246 سے امجد اسلام امجد کو انتخابی ٹکٹ بنایا جو کرسی کے انتخابی نشان پرالیکشن لڑرہے ہیں امجد اسلام امجد نے بتایا کہ وہ خود عربی میں شاعری کرتے ہیں۔