معروف اداکار ساجد حسن آئی پی پی میں شامل
محمود مولوی نے معروف اداکار کو پارٹی پرچم کا مفلر پہنایا، انتشار کے بجائے جوڑنے کی سیاست کرنی ہے،ساجد حسن
January 21, 2024 · قومی
کراچی : معروف اداکار ساجد حسن استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے۔صدر آئی پی پی سندھ محمود مولوی نے ساجد حسن کو پارٹی پرچم کا مفلر پہنایا۔ اس موقع پر ساجد حسن نے کہا کہ ہمیں انتشار کے بجائے جوڑنے کی سیاست کرنی ہے، اب ہم سوچتے ہیں نوجوانوں اور ملک کےلیے ہمیں کچھ کرنا ہے۔محمود مولوی کا کہنا تھا کہ ساجد حسن کو آئی پی پی میں خوش آمدید کہتے ہیں، ساجد حسن شوبز اور صنعتی انڈسٹری میں الگ مقام رکھتے ہیں۔