عمران ریاض اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانےکیلئے عدالت پہنچ گئے
لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عمران ریاض نے مؤقف اپنایا کہ وہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے جانا چاہتے ہیں۔
January 25, 2024 · قومی
لاہور(اُمت نیوز)صحافی عمران ریاض خان نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکلوانے کیلئے درخواست دائر کردی۔
لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عمران ریاض نے مؤقف اپنایا کہ وہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے جانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا جائے۔