سوات: ماں نے بیٹی اور گھر میں گُھسنے والے مبینہ آشنا کو قتل کردیا

سوات (اُمت نیوز)سوات کی تحصیل مٹہ کی وادی گبین جبہ میں ماں نے اپنی جوان سال بیٹی اور اس کے مبینہ آشنا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
ایس ایچ او تھانہ کالاکوٹ شریف اللہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمہ زوجہ صبا خان نے گھر میں داخل ہونے والے نوجوان رفیع اللہ سکنہ راگیستون اور اپنی جواں سال بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔
پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔