مسلم لیگ ن راجن پور میں آج سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کرے گی
مسلم لیگ ن راجن پور میں آج سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کرے گی

مسلم لیگ ن راجن پور میں آج سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کرے گی

 

راجن پور (اُمت نیوز) انتخابی مہم کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آج راجن پور میں سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

راجن پور کے حلقہ این اے 188 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی انتخابی مہم کے سلسلے جلسے کا انعقاد کیا جائے گا، جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جلسے میں آمد متوقع ہے۔

جلسے کیلئے 25 فٹ اونچا سٹیج تیار کیا گیا ہے، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف آج دوپہر دو بجے جلسہ گاہ پہنچیں گے، سابق وزیر اعظم بذریعہ ہیلی کاپٹرز جلسہ گاہ پہنچیں گے، ہیلی پیڈ بھی تیار کر دیئے گئے۔