فروری کےپہلے ہی دن ڈالر کی قیمت گر گئی

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)سال 2024 کے دوسرے مہینے کے پہلے روز ہی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یکم فروری کو کاروبار کے آغاز میں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے کمی ہوئی۔

قدر میں کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 279.25 روپے پر آگئی۔