نواز شریف نے ’عقاب‘ کے نشان پر مہر لگا کر ووٹ کاسٹ کردیا

 

لاہور(اُمت نیوز)مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نےعام انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا لیکن ٹھپ شیر کے بجائے عقاب پر لگایا گیا ہے۔

نواز شریف لاہور کے حلقہ این اے 128 میں مریم نواز کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نے استحکام پاکستان پارٹی کے انتخابی نشان ’عقاب‘ پر مہر لگائی، جس کی وجہ این اے 128 میں ن لیگ کی آئی پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہے۔

مسلم لیگ ن نے اس حلقے سے اپنے کسی امیدوار کو کھڑا نہیں کیا جبکہ این اے 128 میں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی جانب سے عون چوہدری انتخابی امیدوار ہیں۔

اس کے علاوہ شہباز شریف اور ان کی اہلیہ نے بھی شیر پر ٹھپہ نہیں لگایا کیونکہ دونوں کا ووٹ بھی این اے 128 میں رجسٹرڈ ہے۔