پولنگ کا وقت بڑھانے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا: الیکشن کمیشن

اسلام آباد: (اُمت نیوز) الیکشن کمیشن سندھ کے ممبر نثار درانی نے کہا ہے کہ پولنگ کا وقت بڑھانے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

ممبران الیکشن کمیشن انتخابی عمل کا جائزہ لینے اٹک اور گوجرخان روانہ ہو گئے، ممبران میں نثار درانی، بابر بھروانہ ، شاہ محمد جتوئی اور جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ شامل ہیں۔

اس موقع پر ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ پول کر دیا ہے، پولنگ کا وقت بڑھانے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گوجر خان کے مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کریں گے، ابھی تک پولنگ کے عمل سے مطمئن ہیں، پولنگ کے حوالے سے تاحال کوئی بڑی شکایت موصول نہیں ہوئی، دہشت گردی کا خطرہ رہتا ہے۔

نثار درانی نے مزید کہا کہ موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ انتظامیہ کا تھا، تاہم موبائل سروس کی بند ش سے الیکشن کمیشن کے کام پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔