این اے 236 عسکری فیز فور میں پولنگ کا عمل شروع نہ سکا
پولنگ اسٹیشن پر بڑی تعداد میں ووٹرز پولنگ شروع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں، خصوصی افراد کی بڑی تعداد بھی پولنگ اسٹیشن کے باہر موجود
فائل فوٹو
کراچی میں ضلع شرقی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 236 عسکری فیز فور میں تا حال پولنگ شروع نہ ہو سکی، پولنگ کا عملہ نہ پہنچنے کے سبب پولنگ کا عمل شروع نہیں ہوا۔
پولنگ اسٹیشن پر بڑی تعداد میں ووٹرز پولنگ شروع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں، خصوصی افراد کی بڑی تعداد بھی پولنگ اسٹیشن کے باہر موجود ہے۔
عسکری فور میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 ہزار ہے، اس حلقے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مزمل قریشی، جماعت اسلامی کے اسامہ رضی، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ محمد عالمگیر خان ، ایم کیو ایم پاکستان کے حسان صابر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پروین بشیر کے درمیان مقابلہ ہے۔