کراچی: رات 10 بجے کےبعد انتخابی نتائج کی فراہمی بند

کراچی(امت نیوز) کراچی میں رات 10 بجے کےبعد انتخابی نتائج کی فراہمی بند ہوجانے پر سیاسی جماعتوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ مختلف پولنگ اسٹیشنز پر آر اوز اور الیکشن کمیشن نتائج ظاہر کرنے سے گریزاں رہے، کئی پولنگ اسٹیشنز پر گنتی کے باوجود نتائج آویزاں نہیں کئے گئے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نتائج ظاہر کرنے کیلئے نصب اسکرینز بند کردی گئیں اور نتائج تک صحافیوں کی رسائی بھی ختم کردی گئی، بعض آر اوز اور ڈی آر اوز دفاتر کے راستے پر بیرئیر لگادیئے گئے۔