2019 میں شاہد خاقان عباسی کو گرفتار بھی کیا گیا تھا، فائل فوٹو
2019 میں شاہد خاقان عباسی کو گرفتار بھی کیا گیا تھا، فائل فوٹو

عوام نے بلند واضح طور پر فیصلہ سنادیا،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے بلند آواز میں اور واضح طور پر فیصلہ سنادیا۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ عوام کے مینڈیٹ میں ہیرا پھیری کرنے کی کسی بھی کوشش کا نتیجہ عدم استحکام اور افراتفری کا باعث بنے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل کی گرمی گزر گئی، یہ ملک کے زخموں پر مرہم رکھنے کا وقت ہے، نواز شریف، آصف زرداری، عمران خان، مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر سیاسی قیادت کو معمولی اختلافات سے بالاتر ہوکر ملک کو درپیش بے پناہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ انہیں یہ تسلیم کرنے کی ضرورت ہے کہ تاریخ خود غرض سیاستدانوں پر مہربان نہیں ہوتی۔