این اے 100 غیرحتمی نتائج، مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کو شکست
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نثار جٹ 131969 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
فائل فوٹو
فیصل آباد: عام انتخابات کے سلسلے میں نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
غیر حتمی نتائج کے مطابق فیصل آباد کے حلقہ این اے 100(NA-100 ) سے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو شکست کا سامنا ہوا ہے ۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 100 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نثار جٹ 131969 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ رانا ثنا اللہ 112430 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔