راولپنڈی: راجہ بازار مغل سرائے مارکیٹ میں آتشزدگی، کئی دکانیں جل گئیں

راولپنڈی (اُمت نیوز)راولپنڈی کے علاقے مغل سرائے مارکیٹ کے قریب واقع راجہ بازار میں آگ لگنے سے متعدد دکانیں جل گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ نے کئی دکانوں کو لپیٹ میں لیا ہے، امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں جبکہ فائر بریگیڈ کی جانب سے آگ کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ریکسیو حکام کا بتانا ہے کہ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے فائر ٹینڈرز کو بھی طلب کر لیا گیا، کینٹ فائر بریگیڈ، بحریہ فائر بریگیڈ اور اسلام آباد فائر بریگیڈ بھی طلب کرلی گئی۔

ریکسیو حکام کے مطابق بجلی کی بے ہنگم تاروں اور تنگ راستوں کے باعث امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 60 سے زائد فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، فائر بریگیڈ کی سات گاڑیاں آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہی ہیں۔