غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

اسلام آباد(اُمت نیوز)ملک بھر سے غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق 07 فروری سے 11 فروری تک 2 ہزار 627 افغان شہری واپس اپنے ملک چلے گئے۔

واپس جانے والوں میں 973 مرد، 643 خواتین اور 1011 بچے شامل ہیں۔

11 فروری 2024 تک تقریبا 4 لاکھ 86 ہزار 959 افغان شہری واپس اپنے ملک جاچکے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ 112 گاڑیوں میں 183 خاندانوں کی وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔