لاہور: ٹرک اور کار کے تصادم میں 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

 

لاہور: (اُمت نیوز) ٹرک اور کار کے تصادم میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے علاقے آشیانہ روڈ پر تیز رفتار ٹرک ٹائر پھٹ جانے کے باعث بے قابو ہو کر کار سے جا ٹکرایا۔

حادثے میں 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 4 افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت افضال، محمود اور فیاض کے ناموں سے ہوئی، نعشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔