اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے 71کا نتیجہ روکتے ہوئے آراو سے 14فروری تک رپورٹ طلب کرلی ۔
الیکشن کمیشن میں این اے 71سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار ریحانہ ڈار کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل ریحانہ ڈار نے کہاکہ فارم 45کے مطابق ہم 50ہزار کی لیڈ سے جیت چکے ہیں،آر او کی جانب سے جو فارم 47بنایا گیا اس میں ہمیں 47ہزار ووٹوں سے ہرایا گیا،اب سے آدھا گھنٹہ پہلے الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر ایک اور فارم 47اپلوڈ کیا۔
ممبر کمیشن نے استفسار کیا کہ کیا آپ کی استدعا اب بھی وہی ہے، نئے فارم 47سے کوئی فرق تو نہیں پڑا؟وکیل ریحانہ ڈار نے کہاکہ جی مائی لارڈ، ہماری درخواست پر نئے فارم 47سے فرق نہیں پڑا،الیکشن کمیشن نے این اے 71کا نتیجہ روکتے ہوئے آر او سے 14فروری تک رپورٹ طلب کرلی ۔