فائل فوٹو
فائل فوٹو

اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے، کسی سے اتحاد نہیں کریں گے، گوہر خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے لیکن کسی سے اتحاد نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 70 نشستوں کا تنازع ہے، ان کا فیصلہ ہوجائے تو پی ٹی آئی کو اکثریت حاصل ہے،قومی اسمبلی میں اپنی جماعت بنانے کے بجائے کسی ایک جماعت میں شامل ہوں گے، جس کا فیصلہ ایک دو دن میں کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جس پارٹی کو جوائن کریں گے اس سے مخصوص نشستیں اپنے لیے لیں گے ، یہ نشستیں اس پارٹی کو نہیں دیں گے،جماعت اسلامی کو جوائن کرنے کیلیے ان سے نہ اب تک کسی نے رابطہ کیا ہے اور نہ ایسی تجویز زیر غور ہے۔

پی ٹی آئی کے وسیم قادر کی (ن )لیگ میں شمولیت سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ خدشہ تو پہلے سے تھا کہ کچھ لوگ وفاداریاں تبدیل کریں گے تاہم یہ خبر غلط ہے کہ ہم نے وفاداریاں تبدیل کرنے سے روکنے کیلئے کامیاب امیدواروں سے استعفے اور حلف نامے طلب کیے ہیں، ہم ایسا کوئی بھی فیصلہ نہیں کریں گے جسے متنازع بنایا جائے۔