ریڈیو کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔

اس دن کے منائے جانے کا مقصد ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں خبروں اور معلومات کے حصول کیلئے ریڈیو کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

اس دن کے حوالے سے پاکستان بھر کے تمام ریڈیو اسٹیشنز سے مختلف پروگرام نشر کیے جائیں گے جس میں ترقی کے اس جدید دور میں بھی ریڈیو کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔

ترقی کے اس جدید دور میں بھی ریڈیو کی اہمیت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔

شہروں سے دور دراز واقع علاقوں میں آج بھی خبروں اور معلومات کے حصول کیلئے ریڈیو ہی عوام میں بے پناہ مقبول ہے۔