وکلا سے مشاورت کے بعد بھوک ہڑتال کی حتمی تاریخ کا اعلان کروں گا، فائل فوٹو
وکلا سے مشاورت کے بعد بھوک ہڑتال کی حتمی تاریخ کا اعلان کروں گا، فائل فوٹو

وزیراعظم کیلیے ابھی کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا، عمران خان

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان  نے وفاق اور صوبے میں حکومت بنانے سے متعلق سوال پر کہا ہے کہ ہم سب سے پہلے انتخابی نتائج کو چیلنج کررہے ہیں،ہم انتخابی نتائج کیخلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے،اب پتہ چل گیا کہ ہم آر اوز کے الیکشن کیخلاف کیوں تھے۔

ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم کیلیے ابھی کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا، اس پر غور کروں گا،علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے نامزد کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ ایسی دھاندلی ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی،نوازشریف کے پریس کانفرنس ملتوی کرنے پر ہم جان گئے تھے کہ الیکشن جیت گئے ہیں،نوازشریف اور مریم نوازدونوں الیکشن  ہارے ہیں،عالیہ حمزہ نے جیل میں بیٹھ کر ایک لاکھ سے زائد ووٹ لیے،رزلٹ رکنا شروع ہوئے تو یقین ہو گیا کہ پی ٹی آئی جیت گئی ہے۔