کراچی: پیپلز پارٹی کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی انتقال کر گئے

کراچی (اُمت نیوز) اندرون سندھ سے منتخب ہونے والے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی کینسر سے لڑتے لڑتے انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر اندرون سندھ کے علاقے پی ایس 80 خیرپور ناتھن شاہ سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی انجینئر عبد العزیز جونیجو کینسر میں مبتلا تھے اور کچھ عرصے سے آغا خان ہسپتال کراچی میں زیرعلاج تھے۔

گزشتہ روز انجینئر عبد العزیز جونیجو حالت بگڑنے پر خالق حقیقی سے جا ملے، نومنتخب رکن اسمبلی کے انتقال پر پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ مرحوم پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے جن کا خلا پر نہیں ہو سکتا۔