سپریم کورٹ، توہین مذہب کے ملزم کی ضمانت منظور
توہین مذہب کیس کی مزید انکوائری کی جائے۔ حساس معاملات کی نگرانی اور تفتیش ایس پی رینک سے کم کا افسر نہیں کرے گا۔
February 14, 2024 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے توہین مذہب کے ملزم زبیر صابری کی ضمانت منظور کر لی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں میں توہین مذہب سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ہدایات جاری کیں کہ توہین مذہب کیس کی مزید انکوائری کی جائے۔ حساس معاملات کی نگرانی اور تفتیش ایس پی رینک سے کم کا افسر نہیں کرے گا۔
عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزم زبیر صابری کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔