جے یو آئی نے این اے 19 سے اسد قیصر کی کامیابی چیلنج کر دی

مولانا فضل علی نے ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کر دی۔

February 14, 2024 · قومی
اسد قیصر، فائل فوٹو

اسد قیصر، فائل فوٹو

صوابی: جے یو آئی نے صوابی کے حلقے  این اے 19 سے اسد قیصر کی کامیابی  پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دی ۔

جے یو آئی کے مولانا فضل علی نے ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ آراو کے 2 مختلف فارم 47 میں کھلا تضاد ہے، کامیابی کا نوٹیفکیشن روک کر دوبارہ گنتی کا حکم دیا جائے۔

مولانا فضل علی نے الزام لگایا ہے کہ الیکشن سے قبل بعض ریٹرننگ افسروں کو خریدا  گیا۔