گجرات کے صوبائی حلقہ پی پی 32 کی نشست سے الیکشن میں حصہ لیں گے، فائل فوٹو
گجرات کے صوبائی حلقہ پی پی 32 کی نشست سے الیکشن میں حصہ لیں گے، فائل فوٹو

نوازشریف کے ساتھ شہبازشریف نے ہاتھ کر دیا، پرویز الٰہی

لاہور (امت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نوازشریف کے ساتھ شہبازشریف نے ہاتھ کر دیا، اس کو پھنسا کر بلایا اور ذلیل کروا دیا، نوازشریف کا رہا سہا بھرم بھی خاک میں مل گیا، اب یہ عوام سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر لاڈلوں کو ڈاکا نہیں مارنے دیں گے، اس الیکشن کی سب سے اچھی بات یہ تھی کہ عوام نے ان لاڈلوں کو بری طرح مسترد کر دیا۔ ضلع کچہری میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سب اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود عوام کا عمران خان سے اظہار محبت قابل تحسین ہے۔