راولپنڈی چاندنی چوک کے قریب زیر تعمیر پلازہ سے 2لڑکوں کی لاشیں برآمد

جاں بحق افراد کی شناخت 20 سالہ فلک شیر اور 17 سالہ صارم علی کے نام سے ہوئی جن کو ظاہری طور پر کوئی زخم نہیں ہیں

February 15, 2024 · قومی

 

راولپنڈی (اُمت نیوز) راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود چاندنی چوک کے قریب زیر تعمیر پلازہ سے2لڑکوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 20 سالہ فلک شیر اور 17 سالہ صارم علی کے نام سے ہوئی جن کو ظاہری طور پر کوئی زخم نہیں ہیں ۔

دوسری جانب پولیس کو اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او جائے وقوعہ پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کئے تاہم دونوں لڑکوں کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہ آسکی، لاشوں کو بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔