پنجاب میں حکومت بنانے کیلیے ن لیگ کے نمبر پورے ہو گئے

16 آزاد امیدوار کی شمولیت کے بعد 153 جنرل نشستیں ہوگئیں،خواتین اور اقلیت کی 37 نشستیں ملیں گی۔

February 15, 2024 · اہم خبریں, قومی
پنجاب اسمبلی کے قائد ایوان کے لیے نمبر گراف 190 ہوگیا، فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی کے قائد ایوان کے لیے نمبر گراف 190 ہوگیا، فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ ن نے پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے نمبرز پورے کر لیے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا پنجاب اسمبلی کے قائد ایوان کے لیے نمبر گراف 190 ہوگیا ہے، مسلم لیگ ن میں 16 آزاد امیدوار کی شمولیت کے بعد 153 جنرل نشستیں ہوگئی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مسلم لیگ ن کو خواتین اور اقلیت کی 37 نشستیں ملیں گی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کو پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کی سادہ اکثریت کے لیے 186 ارکان کی ضرورت تھی۔