چوہدری شجاعت حسین، پرویز الہیٰ سے ملاقات کیلیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے

چوہدری شجاعت حسین اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں پرویز الہیٰ ملاقات کریں گے۔

February 15, 2024 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی: سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

اس موقع پر چوہدری سالک حسین بھی چوہدری شجاعت کے ہمراہ موجود تھے۔چوہدری شجاعت حسین اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں پرویز الہیٰ ملاقات کریں گے۔

چوہدری شجاعت موجودہ سیاسی صورتحال پر پرویز الہیٰ سے بات چیت کریں گے۔