پولیس اہلکار کو تھپڑ، فردوس عاشق نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (امت نیوز) سابق وفاقی وزیر اور استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق عوان نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے سے متعلق کیس میں تحریری معافی مانگ لی۔ کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی، کیس کی سماعت ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔

دوران سماعت فردوس عاشق عوان نے معافی مانگتے ہوئے تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرایا جبکہ متاثرہ پولیس اہلکار کی جانب سے بھی تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیا۔ فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شور مچانے والوں کو دھاندلی ثابت کرنا پڑے گی،جہانگیر ترین کے استعفے کے ساتھ آئی پی پی کا سفر نہیں رکے گا۔