جے یو آئی، پی ٹی آئی میں دوریاں ختم ہونے لگیں

ڈیرہ اسماعیل خان(امت نیوز) جمعیت علماء اسلام اور پی ٹی ائی کے درمیان دوریاں ختم ہونے لگیں، مولانا فضل الرحمٰن کے چھوٹے بھائی مولانا لطف الرحمٰن علی امین گنڈاپور کے والد مرحوم میجر امین اللہ کی فاتحہ خوانی کیلئے ان کے گھر پہنچ گئے۔

مولانا لطف الرحمٰن جب ڈیرہ اسماعیل خان میں امین ہاؤس پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ امین برادران موجود نہیں ہیں، مولانا لطف الرحمان نے علی امین گنڈاپور کے کزن کے ساتھ تعزیت کی۔مولانا لطف الرحمٰن نے کہا کہ سیاست سیاسی اوقات میں ہوتی ہے، مرحوم میجر صاحب کے مفتی صاحب سے دوستانہ تعلقات تھے، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔