این اے 253 میں ری پولنگ، آزاد امیدوار کامیاب

کوہلو(اُمت نیوز)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 253 کوہلو میں 7 پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کے بعدغیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آ گیا۔
این اے 253 کوہلو میں آزاد امیدوار وڈیرہ میاں خان بگٹی کو7 پولنگ سٹیشنوں میں ری پولنگ کے نتیجہ میں 617 ووٹ ملے۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار دوستین ڈومکی کو 48 ووٹ ملے۔

ریٹرننگ آفیسر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 253 میں تمام 406 پولنگ اسٹیشنوں کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آج جاری کر دیا ہے

جس کے مطابق آزاد امیدوار میاں خان بگٹی 47300 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں

مسلم لیگ ن کے امیدوار میر دوستین ڈومکی کو 44691 ووٹ ملے، اس طرح وہ3 ہزار 7سو 9 ووٹوں کے فرق سے الیکشن ہار گئے۔

این اے 253 زیارت، ہرنائی، سبی اور کوہلو کے علاقوں پر مشتمل رقبہ کے لحاظ سے ایک بڑا حلقہ ہے۔