اسلام آباد: کمشنر راولپنڈی کے انتخابات میں دھاندلی میں چیف جسٹس کے ملوث ہونے کے الزام پر قاضی فائز عیسیٰ کے زیر صدارت مشاورت اجلاس جاری ہے جس میں از خود نوٹس لینے سے متعلق فیصلہ کیا جائےگا، چیف جسٹس نے کہا ہے کہ الزام لگانے والے ثبوت بھی پیش کریں۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی صدارت میں مشاورت اجلاس ان کے چیمبر میں جاری ہے جس میں جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ موجود ہیں.
ذرائع کا کہنا ہے کہ شرکا کمشنر راولپنڈی کے الزامات کا جائزہ لے رہے ہیں اورمشاورت کے بعد ازخود نوٹس لینے یا نہ لینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
دریں اثنا اجلاس سے قبل میڈیا سے مختصر گفتگو میں انہوں ںے کہا کہ مجھ پرالیکشن میں دھاندلی کے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں جن میں نہ صداقت ہے اور نہ سچائی۔
الزامات لگانا حق ہے مگر اس کے ساتھ ثبوت بھی پیش کرنا ہوتا ہے، چیف جسٹس#ExpressNews #BreakingNews #QaziFaezIsa pic.twitter.com/REeqO5WBpT
— Express News (@ExpressNewsPK) February 17, 2024
انہوں نے کہا کہ الزامات کوئی بھی لگاسکتا ہے الزامات لگانا ان کا حق ہے مگر اس کے ساتھ ثبوت بھی ہونے چاہئیں اور الزام لگانے والے کمشنر پنڈی نے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ اسی طرح مجھ پرکل چوری اور قتل کا الزام لگادیں کوئی ثبوت بھی تو ہو۔