پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بعد ریل کے کرایے میں اضافہ

تمام ریل ٹرینوں کے کرایے میں 2 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے،اضافہ فوری لاگو ہوگا۔

February 17, 2024 · قومی
تمام ریلوے ریزرویشن دفاتر کو فوری نئے کرایوں پر ٹکٹ بکنگ کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔ فائل فوٹو

تمام ریلوے ریزرویشن دفاتر کو فوری نئے کرایوں پر ٹکٹ بکنگ کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔ فائل فوٹو

لاہور: حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے بعد وزارت ریلوے نے تمام ریل گاڑیوں کے کرایے میں اضافہ کردیا۔

وزارت ریلوے کے نوٹی فکیشن کے مطابق تمام ریل ٹرینوں کے کرایے میں 2 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے اور اضافہ فوری لاگو ہوگا۔

علاوہ ازیں نوٹی فکیشن کے مطابق تمام ریلوے ریزرویشن دفاتر کو فوری نئے کرایوں پر ٹکٹ بکنگ کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔