بلوچستان: 2 حادثات میں 6 افراد جاں بحق
لسبیلہ میں بھی حادثہ پیش آیا ہے، جہاں اوتھل میں کوسٹل ہائی وے پر 2 بسیں ٹکرا گئیں، زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
February 18, 2024 · قومی
بلوچستان (اُمت نیوز)بلوچستان میں 2 حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔
کوئٹہ میں ایئر پورٹ روڈ پر گاڑی اور موٹر سائیکل کی ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق لسبیلہ میں بھی حادثہ پیش آیا ہے، جہاں اوتھل میں کوسٹل ہائی وے پر 2 بسیں ٹکرا گئیں۔
حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اس حادثے کے زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔