اسلام آباد(اُمت نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 45 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی 45 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔
خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 42 نشستوں پر آزاد امیدواروں کو کامیاب قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا سے آزاد امیدواروں میں این اے 4 اپر دیر سے صبغت اللہ اور این اے 10 بونیر سے گوہر علی خان کامیاب ہوئے جبکہ این اے 18 ہری پور سے عمر ایوب کامیاب ہوئے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمر ایوب کو وزیر اعظم کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 19 صوابی سے اسد قیصر، این اے 30 پشاور سے شاندانہ گلزار ، این اے 35 کوہاٹ سے شہریار آفریدی اور این اے 41 لکی مروت سے شیر افضل مروت کامیاب ہوئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا سے مسلم لیگ( ن)، پیپلز پارٹی اور ایم ڈبلیو ایم کے ایک، ایک رکن کی کامیابی کا بھی نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آزاد امیدوار 3 روز کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 8 پر الیکشن ملتوی ہونے جبکہ این اے 11، این اے 15، این اے 27، این اے 28، این اے 38، این اے 40، این اے 43 اور این اے 44 کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔