سابق کمشنر لیاقت چٹھہ کے پی اے کے گھر چھاپہ، برادر نسبتی گرفتار

پولیس بیرونی دروازے کے تالے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی، گھر کی تلاشی لی اور جو کاغذات ملے قبضے میں لے لیے۔

February 18, 2024 · اہم خبریں, قومی
اشفاق تارڑ محکمہ معدنیات میں ملازم ہیں، جو لیاقت چٹھہ کے ساتھ پی اے کے طور پر کام کر رہے تھے، فائل فوٹو

اشفاق تارڑ محکمہ معدنیات میں ملازم ہیں، جو لیاقت چٹھہ کے ساتھ پی اے کے طور پر کام کر رہے تھے، فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے پی اے کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا اور اشفاق تارڑ کے بردار نسبتی کو ساتھ لے گئی۔

پولیس کے مطابق چھاپہ علی پور چٹھہ میں اشفاق تارڑ کی رہائش گاہ پر مارا گیا ہے،چھاپے کے دوران گھر میں موجود اشفاق تارڑ کے برادرِ نسبتی کو حراست میں لے لیا گیا۔

اشفاق تارڑ کی اہلیہ نے کہا ہے کہ پولیس بیرونی دروازے کے تالے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی، گھر کی تلاشی لی اور جو کاغذات ملے قبضے میں لے لیے۔ پولیس نے ہم سب گھر والوں کے موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔

لواحقین نے مزید بتایا  کہ اشفاق تارڑ محکمہ معدنیات میں ملازم ہیں، جو لیاقت چٹھہ کے ساتھ پی اے کے طور پر کام کر رہے تھے۔

دوسری جانب علی پور چٹھہ پولیس نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے پی اے کے گھر چھاپے کی تصدیق کی ہے۔