فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیف جسٹس کو وضاحت نہیں دینی چاہئے تھی،خورشید شاہ

سکھر(امت نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہےکہ چیف جسٹس پاکستان کو کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر وضاحت نہیں دینی چاہیے تھی، راولپنڈی کے تمام بیلٹ باکسز کھول دیئے جائیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہمارے ساتھ بھی دھاندلی کی گئی، کچھ لوگ الیکشن نتائج کو متنازع کرنا چاہتے ہیں، پیر پگارا چھوٹا بھائی ہے، انہوں نے کچھ اشارے دیئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک 2 نشستیں لینے والی پارٹیوں کو جمہوریت سوٹ نہیں کرتی، سب جانتے ہیں جب حکومت سازی آخری مراحل میں تھی تو یہ سلسلے شروع کئے گئے تھے۔